26 اکتوبر 2014 - 19:56
حوثیوں اور یمنی فوج کا القاعدہ دہشت گردوں کے گڑھ پر قبضہ

عرب ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور حوثیوں نے صوبہ البیضاء میں مشترکہ کارروائی کرکے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے گڑھ پر قبضہ کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور حوثیوں نے صوبہ البیضاء میں مشترکہ کارروائی کرکے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے گڑھ پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے القاعدہ کے مرکز پر گولہ باری کی اور راکٹوں سے حملہ کیا جبکہ حوثیوں نے زمینی کارروائی کرکے القاعدہ کے اصلی گڑھ پر قبضہ کرلیا ہے القاعدہ دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

.......

/169